Sunday, May 5, 2024

نائن زیرو سے گرفتار 10ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6مئی تک توسیع

نائن زیرو سے گرفتار 10ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6مئی تک توسیع
April 21, 2015
کراچی(92نیوز)پولیس نے عبید کے ٹو سیمت نائن زیرو سے گرفتار 10 ملزموں کے خلاف چالان پیش کردیا، برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی قرار۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہو ملزموں کو6 مئی تک جیل بھیج دیا۔چالان میں تمام گرفتار شدگان کو ملزم قراردے دیا گیا۔ نائن زیرو سے برآمد ہونے والے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد،آوان بم اور دیگر خطرناک اسلحہ غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے ملزم عبید کے ٹو،شکیل بنارسی، زبیر برگر، عامر سرپھٹا،توصیف سمیت دس ملزموں کو الگ الگ کمرہ عدالت میں پیش کیا۔ فاضل جج نے استسٖفار کیااسلحہ کے لائسنس کہاں ہیں؟ عبید کے ٹو سمیت تمام  ملزم خاموش رہے۔ رینجرز لا آفیسر نے جواب دیا کہ  نائن زیرو سے ملنے والے تمام اسلحہ کے لائسنس تاحال پیش نہیں کئے گئے۔ عدالت نے ملزموں کے خلاف چالان منظور کرتے ہوئے انہیں چھ مئی تک جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشت گردی کی دوسری عدالت نے ملزم قادر ہنگورو کو دو افراد کے قتل میں عدالتی ریمانڈ پر جیل جبکہ ایم کیوایم کے کارکن عامر عرف توتلا کو چوبیس اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔