Friday, April 26, 2024

نائن زیرو سے ممنوعہ اسلحہ  برآمد ہوا ہے:ترجمان سندھ رینجرز

نائن زیرو سے  ممنوعہ اسلحہ  برآمد ہوا ہے:ترجمان سندھ رینجرز
March 11, 2015
کراچی (ویب ڈیسک)ترجمان سندھ رینجرز کرنل طاہر نے کہا ہے کہ نائن زیرو سے کچھ ممنوعہ اسلحہ  برآمد ہوا ہے جوممکنہ طورپر نیٹو کنٹینرز سے چوری کیا گیا ۔ عامر خان کو پوچھ گچھ کیلئے ساتھ رکھا ہے کسی قسم کا نوگو ایریا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز کرنل طاہر نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو گھنٹے کی کارروائی میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی اور کسی رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ  ہوم ورک کرکے ہدف حاصل کرتے ہیں متحدہ کا دفتر  بند کردیا گیا ہے کسی قسم کا نو گو ایریا برداشت نہیں کیا جائیگا۔ کرنل طاہر نے کہا کہ کاروباری حضرات اور ٹرانسپورٹر معمول کے مطابق کام کرتے رہیں یہ سیاسی کارروائی نہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم  نے  اکیس روٹ بیریئر لگا کر بند کئے ہوئے ہیں ذمہ دارسیاسی  پارٹی ہونے کے ناطے امید ہے کہ عدالتی حکم پر ایسی رکاوٹوں کو ختم کردیا جائیگا۔