Friday, March 29, 2024

نائن زیرو سے اسلحہ کی برآمدگی، متحدہ کی قیادت کے بیانات میں تضاد

نائن زیرو سے اسلحہ کی برآمدگی، متحدہ کی قیادت کے بیانات میں تضاد
March 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں رینجرز آپریشن کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے اسلحہ کی برآمد سے متعلق متحدہ کی قیادت کےبیانات میں تضاد سامنے آیا ہے۔ دوسری طرف آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے جو بات کہی وہ قائد تحریک کے دعوے کی نفی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے اور حفاظت کیلئے تھا۔ نائن زیرو سے اسلحہ پکڑے جانے پر متحدہ کے قائد الطاف حسین نے لندن سے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اسلحہ سے متحدہ کا کوئی تعلق نہیں بلکہ اسے باہر سے لایا گیا۔ اسے متحدہ کے ساتھ منسوب کرنا زیادتی ہے۔ مبصرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نائن زیرو سے پکڑے جانیوالے اسلحہ سے متعلق متحدہ کے رہنماؤں کے بیانات میں تضاد ہے تاہم حتمی فیصلہ تو عدالت ہی کرے گی۔