Thursday, May 2, 2024

نائن الیون کےحملوں کے بعد امریکی حکام کے ری ایکشن کی تصاویرجاری

نائن الیون کےحملوں کے بعد امریکی حکام کے ری ایکشن کی تصاویرجاری
July 25, 2015
واشنگٹن(92نیوز)امریکا  کے نیشنل آرکائیوز نے نائن الیون کے طیارہ حملوں کے  چودہ سال بعد  بش انتظامیہ کے  پہلے رد عمل کی تصاویر جاری کر دی ہیں  جس میں نائب صدر ڈک چینی ٹیبل پر ٹانگیں پھیلائے بیٹھے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ تھکے ہوئے انداز میں جمائیاں لیتے نظر آرہے ہیں،بش کے چہرے پر ہوائیاں اڑی ہیں  رائس بھی پریشان ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نائن الیون حملے کے بعد دنیا کا منظر نامہ ہی بدل گیا  اس سانحے سے جہاں دنیا بھرمیں ہلچل مچی  وہیں بش انتظامیہ بھی دہل گئی  لیکن امریکی نیشنل آرکائیوز کی خفیہ تصاویر چودہ سال بعد منظر عام پر آگئیں  ان تصاویر میں جو تصویر خاصی بحث کا باعث بنی ہے وہ نائب صدر ڈک چینی کی ہےجو ٹیبل پر ٹانگ رکھے نیوز اپ ڈیٹس لے رہے ہیں جبکہ ایک دوسری تصویر میں وہ انتہائی تھکے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس موقع پر سابق صدر بش، کونڈو لیزا رائس اور کولن پاول انتہائی پریشان اور سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں  یہ  تصاویر وائٹ ہاؤس کے وسطی ونگ کے نیچے صدارتی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کےہنگامی  اجلاس کی ہیں یہ بنکر نما ہال بم پروف اور  ایٹمی حملے سے بھی محفوظ ہوتا ہے ۔ 5 2 3 4