Friday, March 29, 2024

نائن الیون کے ذمہ دار دہشتگردوں سے بدلہ لیں گے،صدر بش کا حادثے کے بعد پہلا رد عمل

نائن الیون کے ذمہ دار دہشتگردوں سے بدلہ لیں گے،صدر بش کا حادثے کے بعد پہلا رد عمل
September 11, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)نائن الیون حملےکی خبرسنتے ہی صدربش کاپہلاردعمل تھاکہ دہشت گردوں سے بدلہ لیناہےبش کے پریس سیکرٹری نےپہلی بارنائن الیون حملوں کے بعدصدربش اوران کے قریبی ساتھیوں کا ردعمل جاری کیا۔ تفصیلات کےمطابق نائن الیون کے ردعمل میں دنیاکانقشہ بدلنےوالے بش کاحملے کے بعدسب سے پہلاردعمل کیاتھاسابق صدرکے پریس سیکرٹری نے سب کچھ صاف صاف بیان کردیا۔ ہاتھ سے تحریرکئےگئے چھ صفحاتی نوٹس میں انکشاف کیاگیاہے صدربش نے پہلے ردعمل میں ہی کہاکہ وہ دہشت گردوں سے بدلہ لیں گے پریس سیکرٹری ایری فلیشرنے انکشاف کیاہے کہ صدربش نے نائب صدرڈک چینی کوائیرفورس ون طیارے سے ٹیلی فون کیااورکہاکہ وہ دہشت گردوں کاتعاقب کرینگے اورامریکاحالت جنگ میں ہے سابق پریس سیکرٹری کے مطابق بش نے ائیرفورس ون میں ہی ساتھیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اگرکوئی اورطیارہ ہائی جیک ہوا ہے تواسے مارگرایاجائے جبکہ امریکی صدرجلدازجلدواشنگٹن پہنچنے پربضدرہے نائن الیون حملوں کے وقت  امریکی صدرجارج بش ایک اسکول میں تھے۔