Friday, April 26, 2024

سندھ کے عوام سے مل کر زرداری کے مستقبل کا فیصلہ کرونگا، عمران خان

سندھ کے عوام سے مل کر زرداری کے مستقبل کا فیصلہ کرونگا، عمران خان
December 9, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) عمران خان نے اگلے ہفتے کراچی جانے کا اعلان کردیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ کے عوام سے مل کر زرداری کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف کو کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے ۔ اب زرداری کی باری ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں فاٹا یوتھ کنونشن سے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ نائن الیون سے پہلے فاٹا کے حالات بہت بہتر تھے ۔
اسلام آباد میں کنونشن سنٹر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا نظام ٹھیک چلے تو جرائم نہیں ہوتے ۔ فاٹا کے لوگوں نے خود پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا ۔ فاٹا کی صحیح جگپہ خیبر پختونخوا ہی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مشرقی پاکستان اس لئے علیحدہ ہوا کہ ہم نے ان سے انصاف نہیں کیا ۔ سوئٹزر لینڈ میں چار قومیں بستی ہیں مگر کسی نے کبھی آزادی کا مطالبہ نہیں کیا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں بروقت انصاف ملتاہے ۔