Friday, March 29, 2024

نائن الیون : اوباما نے سعودی عرب کیخلاف عدالتی چارہ جوئی کابل ویٹو کر دیا

نائن الیون : اوباما نے سعودی عرب کیخلاف عدالتی چارہ جوئی کابل ویٹو کر دیا
September 24, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے نائن الیون کے متاثرین کو سعودی عرب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق دینے والے بل کو ویٹو کردیا ہے۔ مذکورہ بل امریکی کانگریس نے اٹھارہ مئی کو منظور کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ نے رواں برس اٹھارہ مئی کو ایک بل منظور کیا جس میں گیارہ ستمبر کے حملوں میں مارے گئے افراد کے اہل خانہ کو سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حق دیا گیا تھا۔ اس سے قبل سعودی عرب نے دھمکی دی تھی کہ اگر بل منظور کیا گیا تو وہ امریکہ میں اپنا سات سو پچاس ارب ڈالر کا سرمایہ نکال لے گا۔ بل کا مسودہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نیویارک سے تعلق رکھنے والے سینیٹر چک شمر اور ٹیکساس سے ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر جان کورنن نے پیش کیا تھا۔ صدر اوباما اب تک بارہ بل ویٹو کرچکے ہیں۔ اگر اس بل پر ان کے ویٹو کو اہمیت نہ دی گئی تو یہ اپنی نوعیت کا پہلا صدارتی ویٹو ہو گا۔