Friday, April 19, 2024

نائلہ رند کیس : پوسٹمارٹم رپورٹ میں بھی خودکشی ثابت ہوگئی

نائلہ رند کیس : پوسٹمارٹم رپورٹ میں بھی خودکشی ثابت ہوگئی
January 16, 2017
جامشورو(92نیوز)نائلہ رند کی پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ میں بھی موت کی وجہ  خودکشی قراردی گئی ہے رپورٹ کے مطابق نائلہ رند کے جسم پر پھندے کے علاوہ اور کوئی نشان نہیں تھے۔ تفصیلات کےمطابق نائلہ رند کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی، سینئر وومن میڈیکولیگل آفیسر لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد ڈاکٹر ثمینہ راجپوت کے دستخط سے جاری کردہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی نائلہ رند کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائلہ رند کی گردن پر پھندے کے نشان کے علاوہ جسم پر کوئی نشان نہیں تھے اور نہ ہی نائلہ رند نے نیند کی کوئی گولی کھائی تھی، رپورٹ کے مطابق نائلہ رند کو جنسی طور پر بھی ہراساں نہیں کیا گیا، واضح رہے کہ یکم جنوری کو نائلہ رند کی پھندا لگی لاش سندھ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے برآمد ہوئی تھی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی نائلہ رند کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔