Saturday, April 20, 2024

نائلہ رند کیس : انیس خاصخیلی 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس ک حوالے

نائلہ رند کیس : انیس خاصخیلی 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس ک حوالے
January 7, 2017

 حیدرآباد(92نیوز)نائلہ رند کیس کے ملزم انیس خاصخیلی کو سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے 6 روزہ ریمانڈ پر جامشورو پولیس کی  تحویل میں دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق نائلہ رند کیس کے ملزم انیس خاصخیلی کو جامشورو پولیس نے سیشن کورٹ حیدرآباد میں پیش کیا، سیشن جج نے ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جامشورو پولیس کی تحویل میں دے دیا، ایس ایچ او جامشورو کے مطابق ملزم انیس خاصخیلی کو پہلے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا لیکن جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ملزم کو سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، واضح رہے کہ پولیس کی تحقیقات کے مطابق انیس خاصخیلی کی جانب سے شادی سے انکار پر نائلہ رند نے خودکشی کی تھی، پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے انیس خاصخیلی کو گرفتار کیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکیوں کے ساتھ دوستی کرکے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے موبائل فون ڈیٹا سے مزید 30 لڑکیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ملی ہیں جس سے متعلق ملزم سے تفتیش کی جائے گی۔