Sunday, September 8, 2024

نائجیرین آرمی چیف بوکوحرام کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

نائجیرین آرمی چیف بوکوحرام کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
August 23, 2015
ابوجا(ویب ڈیسک)نائجیرین آرمی چیف بوکوحرام کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ دس حملہ آور ہلاک اور پانچ گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق نائجیریا کے آرمی چیف ٹکر یوسف بروٹائی شمال مشرقی علاقے میں تعینات فوجیوں سے ملاقات کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں حملہ آوروں نے ان کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کاتبادلہ ہوا اور دس دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ فوجی ترجمان کے مطابق اس جھڑپ میں ایک اہلکار ہلاک اور افسر سمیت چار اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔