Thursday, April 25, 2024

نائجیریا کے شہر میڈگوری میں بم دھماکا، پچاس افراد ہلاک، بم دھماکا میڈگوری کی مصروف ترین میٹ مارکیٹ میں ہوا

نائجیریا کے شہر میڈگوری میں بم دھماکا، پچاس افراد ہلاک، بم دھماکا میڈگوری کی مصروف ترین میٹ مارکیٹ میں ہوا
June 3, 2015
نائجیریا (ویب ڈیسک) نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میڈگوری کے ایک مصروف میٹ مارکیٹ میں بم دھماکے سے پچاس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میڈگوری کی میٹ مارکیٹ میں ایک قصاب کی دکان میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے پچاس کے قریب خریدار اور راہ گیر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ نائجیریا میں گزشتہ ہفتے بھی دو بم دھماکوں میں کم از کم تیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ بوکوحرام کی جانب سے نائجیریا میں نظام خلافت لانے کی کوششوں میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک جبکہ پندرہ لاکھ کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔