Monday, May 13, 2024

نائجیریا میں مسلح افراد کا جیل پر دھاوا، آٹھ سو قیدی چھڑا لیے

نائجیریا میں مسلح افراد کا جیل پر دھاوا، آٹھ سو قیدی چھڑا لیے
October 24, 2021 ویب ڈیسک

ابوجا (92 نیوز) نائجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر دھاوا بول کر آٹھ سو قیدی چھڑا لیے۔

حملہ ریاست اویو میں کیا گیا ۔ حکام کے مطابق جدید اسلحہ سے لیس حملہ آوروں نے سکیورٹی اہلکاروں پر گولیاں چلائیں اور دیواریں بموں سے اڑا دیں۔  262 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا جبکہ 575 قیدی اب بھی لاپتہ ہیں۔ نائجیریا میں رواں برس قیدی چھڑائے جانے کا تیسرا واقعہ ہے۔