Thursday, April 25, 2024

نائجیریا: صدارتی انتخابات میں بوکو حرام  کے حملے کا خطرہ

نائجیریا: صدارتی انتخابات میں بوکو حرام  کے حملے کا خطرہ
March 22, 2015
دماسق(ویب ڈیسک)نائجیریا میں اٹھائیس مارچ کو صدارتی انتخابات میں بوکو حرام کی جانب سے  دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ الیکشن میں موجودہ صدر جوناتھن کا سابق فوجی حکمران محمدو بہاری کے ساتھ سخت مقابلے کا امکان ہے۔ اگرچہ بوکو حرام سے آزاد کرائے گئے ملک کے بیشتر حصوں پر سرکاری فوج کا قبضہ ہے لیکن بوکو حرام  کی جانب سے  اس موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ جمعرات کو نائیجر اور چاڈ کی فوج کی جانب سے بوکو حرام سے آزاد کروائے گئے علاقے دماسق میں ملنے والی سترلاشوں نے الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی معاملات پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔