Thursday, April 18, 2024

نائجیریا: تیل  کی قلت نے نظام زندگی مفلوج کر دیا

نائجیریا: تیل  کی قلت نے نظام زندگی مفلوج کر دیا
May 23, 2015
ابوجا(ویب ڈیسک)نائیجیریا بڑا تیل پیدا کرنیوالا ملک ہے لیکن آج کل تیل کی قلت نےوہاں نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، جس نے صرف ایک سال پہلے ہی اعلان کیا گیا تھا کہ وہ افریقہ کی بڑی اکانومی  ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول پمپ پرگاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں اور لوگ ہاتھوں میں خالی کینیں اٹھائے لائنوں میں لگے ہیں ایسے مناظر پاکستان میں  قیمتوں میں ردوبدل کے موقع پر اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن آج کل نائیجیریا کے ہر پٹرول پمپ پر نظر آرہے ہیں۔ نائجیریا نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کے مطابق، نائیجیریاکی خام تیل کی تقریبا 2.5 ملین بیرل یومیہ پیداوار ہے اس کے باوجود نائیجیریا 150 ملین لوگوں کی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خام تیل ریفائن کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے. حکومت کے پاس برآمدکنندگان کو دینے کے لئے پیسے نہیں دوسری طرف نائیجیریا میں تیل کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دیا گیا ، پٹرول کی قلت کی دوسری وجہ حکومتی پالیسیاں بھی ہیں۔