Sunday, May 12, 2024

نائب سربراہ پاک فضائیہ کا کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ کا معائنہ

نائب سربراہ پاک فضائیہ کا کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ کا معائنہ
April 5, 2021

کراچی (92 نیوز) نائب سربراہ پاک فضائیہ نے کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ کا معائنہ کیا۔ ائیر کموڈور احسن یوسف نے مشقوں کی نمایاں خصوصیات پر بریفنگ دی۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نائب سربراہ پاک فضائیہ نے مشقوں میں حصہ لینے والے یونٹس کی عسکری تیاری اور مشقوں کے انعقاد پر اظہار اطمینان کیا۔ میجرجنرل عید بن باراک العُطیبی، کمانڈر شاہ عبدالعزیز ائیر بیس اور دیگر عسکری مہمانانِ گرامی بھی موجود تھے۔