Friday, April 19, 2024

نائب سربراہ عراقی فضائیہ کی ایئر چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

نائب سربراہ عراقی فضائیہ کی ایئر چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
September 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عراقی فضائیہ کے نائب سربراہ نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی، پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میجر جنرل (پائلٹ) محمد مجید مہدی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خود انحصاری کیلئے غیر معمولی پیشرفت کی تعریف کی۔

نائب سربراہ عراقی فضائیہ نے کہا پاکستان اور عراق کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عراقی فضائیہ سے تربیتی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ کہا کہ عراقی فضائیہ کی حربی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاک فضائیہ تربیتی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون جاری رکھے گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر دونوں سربراہان نے JF-17 پروگرام سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔