Friday, April 26, 2024

نا اہلی کے کیس میں آصف علی زرداری کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری ‏

نا اہلی کے کیس میں آصف علی زرداری کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری ‏
April 4, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی نا اہلی کے کیس  کی سماعت  ہوئی ، عدالت نے سابق صدر  کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری  کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایسے معاملات پارلیمنٹ میں طے کیوں نہیں ہوتے ؟ ، عدالت پر بوجھ ڈالنے کیا ضرورت ہے؟۔

عدالت نے سوال اٹھایا کہ پارلیمنٹ متعلقہ فورم ہے اس کے پاس خود احتسابی کا نظام کیوں نہیں؟،  آپ ان دستاویزات کی بنیادپر  نااہلی مانگ رہے ہیں جو الیکشن کے بعد منظر عام پر آئیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ  آپ کے پاس ایف بی آر سمیت دیگر فورمز موجود ہیں، پہلے ہی 18 ہزار مقدمات زیرالتواء ہیں ، ایسے مقدمات سے عام سائل متاثر ہوگا،  جو وقت آپ ادھر لیں گے وہ سائلین کے لئے چھوڑ دیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کو مطمئن کریں کہ آپ کے پاس کوئی اور فورم دستیاب نہیں ، پاناما کیس میں عدالت عظمیٰ نے تمام فورمز کے بعد کیس سنا ۔

درخواست گزار  پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے مؤقف اپنایا کہ ہم آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نا اہلی مانگ رہے ہیں۔

عدالت نے سابق صدرآصف علی زرداری کو نا اہلی کیس میں پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے  2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا گیا۔