Monday, September 16, 2024

نا اہلی کیس : الیکشن کمیشن نے سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی

نا اہلی کیس : الیکشن کمیشن نے سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی
August 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے خلاف نااہلی  کے خلاف پیٹیشنز کی سماعت  سترہ  اگست تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزاروں سے ثبوت مانگ لئے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا وزیراعظم نا اہل ہوسکتا ہے تو نوازشریف کیوں نہیں جبکہ دانیال عزیز کہتے ہیں کہ ثبوت کسی کے پاس نہیں، یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لئے متفرق درخواستوں کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوئی۔ سماعت میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے  نااہل قرار دیا جائے۔ پی ٹی آئی کے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اب ایوانوں سے جانا پڑے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ چار ماہ بعد بھی اپوزیشن جماعتیں کوئی ثبوت نہیں لا سکیں  شیخ رشید کے وکیل کی تیاری اتنی تھی کہ انہوں کے پیپلز پارٹی کی دستاویزات کو اپنا لیا۔ الیکشن کمیشن نے عوامی تحریک کے سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر کو پٹیشن سے غیر متعلقہ قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔