Thursday, April 25, 2024

نا اہلی بارے کیس، الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کو نوٹس جاری کر دیا

نا اہلی بارے کیس، الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کو نوٹس جاری کر دیا
December 4, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نا اہلی بارے کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے وزیر قانون پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔ راجہ بشارت پر کاغذات نامزدگی  میں  غلط بیانی اور معلومات  چھپانے کا الزام عائد ہے ، الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کو 17 دسمبر کا نوٹس جاری کیا ہے ۔ نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ راجہ بشارت بذات خود یا بذریعہ وکیل پیش ہوں  ۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی زیر صدارت دو رکنی الیکشن کمیشن کی سماعت میں نوٹس جاری ہوا۔