Friday, May 17, 2024

نا اہل لیگ کے پاس 3 دہائی حکمرانی کے بعد بتانے کیلئے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، شہباز گل

نا اہل لیگ کے پاس 3 دہائی حکمرانی کے بعد بتانے کیلئے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، شہباز گل
November 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں کہ نا اہل لیگ کے پاس تین دھائیوں کی حکمرانی کے بعد بھی بتانے کیلئے سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں۔ https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1324938414920183808?s=20 خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ عمران خان نے کل سوات میں اور آج حافظ آباد میں صحت، تعلیم، سیاحت اور غریب کو ریلیف دے کر اپنی ترجیحات بتا دی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ عوام کیلئے فرق کرنا آسان، کون کام کر رہا ہے اور کون کام خراب، آج ریاست کے جتنے مسائل ہیں ان کی بنیادی وجہ آپکی کرپشن، لوٹ مار ڈاکہ زنی ہے۔ آپ کو یاد دلاتا جاؤں کہ ہم آپ سے کرپشن کا سوال پوچھیں گے اور ہر صورت آپکو اسکا جواب دینا ہوگا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہاں گلگت میں آپ کا روز کا رونا وجہ، آپ کو سامنے نظر آنے والی صاف شکست ہے، پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی۔