Friday, April 19, 2024

نا اہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل آج پیش کیا جائے گا

نا اہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل آج پیش کیا جائے گا
November 21, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اپوزیشن جماعتوں نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے لئے پر تول لئے۔ حزب اختلاف آج قومی اسمبلی میں بل پیش کرے گی۔ اپوزیشن سینیٹ میں یہ بل پہلے ہی منظور کرا چکی ہے۔
دوسری جانب حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو بل کو نا کام بنانے کے لئے لالے پڑ گئے۔
قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کے لئے اپوزیشن کو ایوان میں موجود ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہے جبکہ حکمران جماعت کی کوشش ہو گی کہ یہ بل کسی صورت پاس نہ ہو۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پریشانی لا حق ہے کہ سینیٹ کے بعد کہیں یہ بل قومی اسمبلی سے بھی منظور نہ ہو جائے۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر پارلیمانی امور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور آج قومی اسمبلی میں تمام ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج تین بجے طلب کیا ہے جس میں بل کی منظوری کے لئےحکمت عملی طے کی جائےگی۔