Friday, September 20, 2024

نا اہل شخص پارٹی کی صدارت نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

نا اہل شخص  پارٹی کی صدارت نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
February 21, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والا پارٹی صدر نہیں بن سکتا،سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

کیس کی سماعت عدالت اعظمی کے تین رکنی بینچ نے کی  تھی ، چیف جسٹس نے فیصلہ پڑھ کر سنایا  ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق نوازشریف وزارت عظمیٰ کے بعد پارٹی صدارت سے بھی فارغ ہو گئے ۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ آرٹیکل 17 میں بھی قانون کی شرائط موجود ہیں ۔ فیصلے کااطلاق نواز شریف کی نا اہلی کے بل پر بھی لاہور ہوگا ۔

نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نا اہلی کے بعد سینیٹ کیلئے دیئے گئے  ٹکٹ بھی منسوخ ہو گئے جس کے باعث سینیٹ انتخابات ملتوی ہو گئے ہیں ۔