Friday, April 26, 2024

نا انصافی کی بنیاد پر فیصلہ ہے ، شہباز شریف

نا انصافی کی بنیاد پر فیصلہ ہے ، شہباز شریف
July 6, 2018
لاہور (92 نیوز) سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ نا انصافی کی بنیاد پر ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اس فیصلے کو مستر د کرتی ہے۔ یہ ایسا فیصلہ ہے جسے تاریخ میں سیاہ حروف میں یاد کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نوازشریف کا نام پاناما میں نہیں ہے ، لندن فلیٹ کے حوالے سے بھی کوئی آف شور کمپنی میں کوئی ثبوت مہیا نہیں کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے دو ہزار دس میں نیب کو خط لکھا ، ہدایت دی کہ چنیوٹ آئل کروڈ میں فراڈ کرنیوالوں کیخلاف تادیبی کارروائی کریں، نیب نے ساڑھے چار سو ارب روپے کے خائن کو کلین چٹ دیدی۔ شہباز شریف نے کہا کہ رحمت حسین جعفری نے نندی پور کمیشن رپورٹ میں فیصلہ لکھا کہ بابر اعوان ذمہ دار ہیں ، انکے خلاف کارروئی کی جائے، نیب نے بابر اعوان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ میاں نوازشریف اور انکی صاحبزادی نے نیب کورٹ میں 109 پیشیاں بھگتی ہیں۔ سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کئی سو ارب روپے غریبوں کی پونجی لوٹی گئی وہاں نیب نے سالہ سالا کیسوں کو التوا کا شکار رکھا۔ نوازشریف کے کریڈٹ میں دنیا جانتی ہے نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ قوم کے سپوت اور فرزند کو جو سزا سنائی گئی نوازشریف اسکے حقدار نہیں تھے ۔ جب پابندیاں لگیں سعودی عرب سے تیل کا تحفہ جو لایا وہ نوازشریف تھا۔ انصاف کے حصول پر تحفظات کے باوجود، اہلیہ کی بیماری کے باوجود نیب کورٹ میں نوازشریف اپنی بیتی کے ہمراہ پیش ہوئے ، کیا اس ملک میں ایسی کوئی مثال موجود ہے ۔سھاھ