Tuesday, April 16, 2024

نئے پاکستان کے نام پر نئی طرز کی آمریت ہے ، بلاول بھٹو

نئے پاکستان کے نام پر نئی طرز کی آمریت ہے ، بلاول بھٹو
July 14, 2019
صادق آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر نئی طرز کی آمریت ہے،ان کٹھ پتلیوں کو فارغ کرکے شفاف الیکشن کےذریعے عوامی حکومت بناکررہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے صادق آباد میں  ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایک سال میں پتا چل گیا عمران خان کا ہروعدہ اور نعرہ جھوٹا ہے،بجٹ میں ٹیکسوں کا طوفان ہے،امیروں کو این آر او مل گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے یوٹرن لیا، آئی ایم ایف کے سامنے سر جھکادیا، کٹھ پتلیوں کوگھر بھیج کر عوامی حکومت بناکر رہیں گے، سلیکشن نہیں کرانے دیں گے، اب الیکشن کرانا پڑے گا۔