Friday, April 19, 2024

نئے پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی،آبی مسائل پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے

نئے پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی،آبی مسائل پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے
August 26, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) نئے پاکستان میں نئی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی  کے باعث آبی مسائل پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دئیے، مذاکرات کے لئے بھارتی واٹر کمشنر کی سربراہی میں 9 رکنی وفد کل پاکستان پہنچے گا۔ تبدیلی کی لہر نے بھارتی وفد کو آبی مسائل پر مذاکرات کے لئے پاکستان آنے کے لئے تیار کردیا، نو رکنی بھارتی وفد کل پاکستان پہنچے گا اورپاکستانی واٹر کمشن کے اعلیٰ حکام کو دریائے چناب پر بنائے گئے دونئے منصوبوں پر وضاحت پیش کرے گا ۔ پاک بھارت وفود کے درمیان آبی مسائل پر مذاکرات دو روز تک اسلام آباد میں جاری رہیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے دریائے چناب پر بنائے گئے دو نئے آبی منصوبوں  ’’پاکل دُل‘‘ اور ’’کل نائی‘‘پر پاکستان نے تحفظات کا اظہارکر رکھا ہے،پاکستان ان منصوبوں کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےاصولی طور پربھارت کو ان کی تعمیر سے باز رہنے کا عندیہ دے چکا ہے۔ مذاکرات میں بھارتی حکام پاکستان کے اعتراضات کے جوابات دیں گے،جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔