Monday, May 6, 2024

نئے پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی، آبی مسائل پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے

نئے پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی، آبی مسائل پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے
August 27, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نئے پاکستان میں نئی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی  کے باعث آبی مسائل پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دئیے، مذاکرات کے لئے بھارتی واٹر کمشنر کی سربراہی میں 9 رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ تبدیلی کی لہر نے بھارتی وفد کو آبی مسائل پر مذاکرات کے لئے پاکستان آنے کے لئے تیار کردیا۔ نو رکنی بھارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا اور پاکستانی واٹر کمشن کے اعلیٰ حکام کو دریائے چناب پر بنائے گئے دو نئے منصوبوں پر وضاحت پیش کرے گا ۔ پاک بھارت وفود کے درمیان آبی مسائل پر مذاکرات دو روز تک اسلام آباد میں جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے دریائے چناب پر بنائے گئے دو نئے آبی منصوبوں  ’’پاکل دُل‘‘ اور ’’کل نائی‘‘پر پاکستان نے تحفظات کا اظہار کر رکھا ہے۔ پاکستان ان منصوبوں کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اصولی طور پر بھارت کو ان کی تعمیر سے باز رہنے کا عندیہ دے چکا ہے۔ مذاکرات میں بھارتی حکام پاکستان کے اعتراضات کے جوابات دیں گے جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔