Friday, May 10, 2024

نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے پرانی پالیسیاں اپنا رہے ہیں ، احسن اقبال

نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے پرانی پالیسیاں اپنا رہے ہیں ، احسن اقبال
February 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا حکومت کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت کسی جانب آگے نہیں بڑھ رہی ۔ ن لیگی رہنماﺅں کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر عوام کو دھوکہ دیا ۔ نئی حکومت نئے پاکستان کی بجائے پرانے پاکستان کے راستے پر چل رہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا موجودہ حکومت بڑی ڈھٹائی سے مسلم لیگ ن کے کارناموں کا کریڈٹ لیتی ہے ۔ تحریک انصاف کا حکومت میں آنا اس صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے ۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا حکومت سے تیار پراجیکٹس کا افتتاح بھی نہیں ہو پا رہا ۔ ڈویلپمنٹ اور سی پیک سمیت کرتار پور کو ننکانہ صاحب سے ملانے والا منصوبہ سست روی کا شکار ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا جا رہا ۔