Friday, April 19, 2024

نئے پاکستان میں کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ، فردوس عاشق اعوان

نئے پاکستان میں کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ، فردوس عاشق اعوان
July 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی بھی آئین و قانون سے بالا تر نہیں۔ رانا ثناء اللہ کے قبضے سے مبینہ طور پر  منشیات برآمدگی سے متعلق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منشیات لاہور ائیرپورٹ پر پہنچائی جانا تھی ، برآمدہ ہیروئن کی مالیت پندرہ سے بیس کروڑ روپے ہے ، حکومت کسی کیخلاف سیاسی  یا انتقامی کارروائی نہیں کر رہی ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اے این ایف آزاد اور خودمختار ادارہ ہے،عدالتیں کسی کی خواہش پر نہیں آئین و قانون کے تابع ہیں۔