Thursday, April 25, 2024

نئے پاکستان میں جمہوریت اور اشتراک عمل کی کوئی گنجائش نہیں ، آصفہ بھٹو زرداری

نئے پاکستان میں جمہوریت اور اشتراک عمل کی کوئی گنجائش نہیں ، آصفہ بھٹو زرداری
August 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا نئے پاکستان میں جمہوریت اور اشتراک عمل کی کوئی گنجائش نہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مریم نواز کی گرفتاری پر ٹویٹ میں لکھا کہ مریم نواز کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت حریفوں کی آوازیں بند کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ https://twitter.com/AseefaBZ/status/1159453948912312320 آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا نئے پاکستان میں جمہوریت اور اشتراک عمل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ https://twitter.com/AseefaBZ/status/1159441967199244288 نیب کی ٹیم نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز  کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا جہاں وہ اپنے والد سے ملاقات کیلئے موجود تھیں ۔ نیب کے مطابق مریم نواز کو خاتون  آفیسر نہ ہونے کے باعث آج رات نیب آفس میں نہیں رکھا جائیگا، انکا کل باقاعدہ جوڈیشل ریمانڈ لیا جائیگا۔ مریم نواز کی گرفتاری پر جیل پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جیل کے باہردھرنا دے دیا۔ نیب لاہور کی ٹیم مریم نواز کو جیل سے لے کرنیب آفس پہنچی جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ امن وامان کے لئے پولیس کی اضافی نفری اور اینٹی رائٹس فورس کے دستے نیب آفس تعینات کردیئے گئے تھے۔