Sunday, May 12, 2024

نئے نظام کے خلاف بلدیاتی نمائندوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج

نئے نظام کے خلاف بلدیاتی نمائندوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج
April 23, 2019

 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے بلدیاتی نمائندے نئے مجوزہ بلدیاتی نظام کے خلاف لاہور کی سڑکوں پر آگئے ۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا۔

 پنجاب کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے نئے لوکل گورنمنٹ سسٹم کی مخالفت کر دی۔ پنجاب بھر سے یونین کونسلز کے چیئرمینز اور کونسلرز لاہور کے مال روڈ پر جمع ہوئے اور چیئرنگ کراس پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 مظاہرین نے کہا کہ وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی طرح انہیں بھی آئینی مدت پوری کرنے کا حق دیا جائے۔

 بلدیاتی نمائندوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مسلم لیگ ن کے رہنما بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔ ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بل کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔

 احتجاج کے باعث مال روڈ پر کئی گھنٹے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا، سخت گرمی میں شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔