Monday, May 13, 2024

نئے نظام کی شمولیت سے پاکستان کا فضائی دفاع کئی گنا ناقابل تسخیر ہوگیا، آرمی چیف

نئے نظام کی شمولیت سے پاکستان کا فضائی دفاع کئی گنا ناقابل تسخیر ہوگیا، آرمی چیف
October 14, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی ایئر ڈیفنس میں جدید ترین چینی ساختہ ڈیفنس نظام کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی، ایچ کیو 9  پی نظام 100 کلومیٹر تک اپنے اہداف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے، ویپن نظام ایک ہی جست میں جہازوں، کروز میزائلوں، آنکھ سے اوجھل اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔  

کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے بریفنگ دی، نئے نظام کی شمولیت سے پاکستان کا فضائی دفاع کئی گنا ناقابل تسخیر ہو گیا۔  

 آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔