Friday, April 19, 2024

نئے میئر اسلام آباد کے انتخاب کے لئے ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل جاری

نئے میئر اسلام آباد کے انتخاب کے لئے ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل جاری
December 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) نئے میئر اسلام آباد کے انتخاب کے لئے ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔

73 رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ تحریک انصاف کے دو یو سی چیئرمین بیرون ملک ہونے کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔

امن و امان قائم رکھنے، انتخابی عمل کو بہتر رکھنے اور ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر پولنگ کے روز میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی عمارت میں واقع تمام دفاتر کو مقامی چھٹی دے دی گئی ہے۔

واضع رہے کہ میئر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر تین امیدواروں جن میں اظہر محمود (آزاد)۔ پیر عادل شاہ(مسلم لیگ ن اور ملک ساجد محمود (پی، ٹی ، آئی ) شامل ہیں  کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر نعیم احمد نے بتایا ہے کہ اس انتخاب کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ بالخصوص انتخابی سامان کی تیاری اور پولنگ عملہ کی تعیناتی اور تربیت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔