Wednesday, May 15, 2024

نئے محاذ پر جا رہے ہیں، گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دیں گے، فضل الرحمٰن

نئے محاذ پر جا رہے ہیں، گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دیں گے، فضل الرحمٰن
November 13, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا نئے محاذ پر جا رہے ہیں۔ گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دیں گے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا دو ہفتوں سے ایک قومی سطح کا اجتماع کا انعقاد بڑے تسلسل سے ہوا۔ ہمارے جانثار کارکن اور شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ایک نئے محاذ پر جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہم آج ہی یہاں سے روانہ ہوں گے۔ آزادی مارچ کا نیا مرحلہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا دنیا نےمان لیا کہ آپ کتنے منظم ہیں۔ آپ دوسرے محاذ پر بھی پرامن رہیں گے۔ دباؤ بڑھا کر حکومت کو مجبور کریں گے کہ وہ استعفیٰ دے۔ ہم بابری مسجد کیس کے فیصلے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔