Friday, May 3, 2024

نئے مالی سال کے پہلے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی

نئے مالی سال کے پہلے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی
July 1, 2015
کراچی (92نیوز) نیا مالی سال کراچی اسٹاک ایکس چینج کےلئے خوش آئند ثابت ہوا۔ کے ایس ای 100انڈیکس آج ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100انڈیکس 444پوائنٹس اضافے سے 34ہزار 878پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ رمضان کے باوجود سرمایہ کار مارکیٹ میں متحرک نظر آئے اور 16کروڑ 72لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا۔ سیمنٹ، ٹیلی کام اور بینکنگ سیکٹر میں تیزی نظر آئی۔ ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلسل 4 مالی سالوں سے کراچی اسٹاک ایکسچینج مثبت کارکردگی دکھا رہا ہے۔ مالی سال 2016ءبھی کراچی اسٹاک ایکسچینج کےلئے اچھی خبریں لے کر آئے گا۔