Friday, May 10, 2024

نئے مالی سال کا بجٹ ، اسٹاک مارکیٹ شیئرز کے منافع پر کیپٹل گین ٹیکس ریٹ میں 3 فیصد کمی یقینی

نئے مالی سال کا بجٹ ، اسٹاک مارکیٹ شیئرز کے منافع پر کیپٹل گین ٹیکس ریٹ میں 3 فیصد کمی یقینی
June 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نئے مالی سال کے بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ شیئرز کے منافع پر کیپٹل گین ٹیکس ریٹ میں 3 فیصد کمی یقینی ہے۔

شیئرز کے منافع پر کیپٹل گین ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔ فیوچر کموڈیٹی کانٹریکٹ کو ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنی قرار دیے جانے اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں ٹریڈنگ پر بھی سہولت ملنے کی توقع ہے۔

فیوچر کموڈیٹی کانٹریکٹ کو بھی ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں الیکٹرونک وئیر ہاؤسنگ کی رسید پر بھی ٹریڈنگ کی اجازت دینے کا امکان ہے۔