Saturday, May 11, 2024

نئے ضلع کی منظوری پر پی ایس پی کا احتجاج کا اعلان

نئے ضلع کی منظوری پر پی ایس پی کا احتجاج کا اعلان
August 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) نئے ضلع کی منظوری پر کراچی کی سیاست میں ہلچل شروع ہو گئی۔ پی ایس پی نے آج احتجاج کا اعلان کر دیا۔ فاروق ستار بھی احتجاج کے حامی بن گئے۔ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔ وسیم اختر نے کہا نئے اضلاع بن سکتے ہیں تو نئے صوبے کیوں نہیں؟ سندھ حکومت کا صرف سیاسی دماغ چلتا ہے، تعمیری دماغ نہیں چلتا۔ اس فیصلے سے حکومت نے کمیٹی کے قیام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔ جب صوبے بننے کی بات آتی ہے تو سندھ ماں بن جاتی ہے، جب کراچی کو تقسیم کرتے ہیں تو کچھ نہیں ہوتا۔ آج جس جگہ ہم موجود ہیں یہاًں کی سڑک اور سیوریج کا درینہ مسئلہ تھا، جتنی تقسیم حکومت نے سندھ اور کراچی کو کیا ہے دیگر کسی صوبے میں نہیں ہوئی۔ وسیم اختر کا کہنا تھا حکومت اپنے سیاسی فائدے کے لیے کراچی کو تباہ کررہے ہیں۔ ہم اس فیصلے کے خلاف کورٹ جائیں گے۔ اگر ضلع بن سکتے ہیں تو نئے صوبے بھی بن سکتے ہیں۔ کراچی کو ایک ضلع ہونا چاہیے، کراچی میں مزید تباہی کے لیے ساتواں ضلع بنا رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ بولے کراچی کے ٹکڑے کرنا سندھ دشمنی ہے۔ جی ڈی اے نے بھی کراچی میں نئے ضلع کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔