Saturday, April 27, 2024

نئے صوبے بنانے کا فیصلہ کوئی ایک جماعت نہیں کر سکتی، وزیر اعظم

نئے صوبے بنانے کا فیصلہ کوئی ایک جماعت نہیں کر سکتی، وزیر اعظم
April 14, 2018
بہاولپور (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کا فیصلہ کوئی ایک جماعت نہیں کر سکتی ، تمام جماعتوں کو ملکربیٹھنا ہوگا ۔ بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفا داریاں بدلنے کا زمانہ چلا گیا  ۔ سیاست کے فیصلےعدالتوں میں ہونا اچھی بات نہیں ۔ ملک میں ہارس ٹریڈنگ کی سیاست ہمیشہ کیلیے ختم ہو گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فیصلے وہ ہوتے ہیں جو عوام کرتے ہیں۔