Friday, May 10, 2024

نئے سیزن کا آغاز ہوم گراؤنڈ سے ہونا خوش آئند ہے، مصباح الحق

نئے سیزن کا آغاز ہوم گراؤنڈ سے ہونا خوش آئند ہے، مصباح الحق
September 27, 2020
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا اس بار نئے سیزن کا آغاز ہوم گراؤنڈ سے ہونا خوش آئند ہے۔ قومی کھلاڑیوں نے شائقینِ کرکٹ کے لیے خصوصی پیغامات جاری کردئیے، بابراعظم، سرفراز احمد اور حیدر علی کی فینز نے گھر سے بیٹھ کر سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔ بند دروازوں میں کھیلے جانے والا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ تیس ستمبر سے ملتان میں شروع ہو گا، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ اس بار نئے سیزن کا آغاز ہوم گراؤنڈ سے ہونا خوش آئند ہے۔ دوسری طرف  قومی کھلاڑیوں نے بھی  شائقینِ کرکٹ  کے نام خصوصی پیغامات جاری کر دئیے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سنسنی خیز ایونٹ میں فینز کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔ بلے باز حیدر علی کا کہنا ہے شائقین اسٹیڈیم میں نہیں ہوں گے لیکن ہمارے دلوں میں ہوں گے، سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوانوں سے اپنی پڑھائی کے ساتھ ٹورنامنٹ کو بھی سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور شان مسعود نے کہا شائقین ہمارا اثاثہ ہیں، سوشل میڈ یا پر میچ دیکھیں اور ہماری حوصلہ افزائی کریں۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہو گا، جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ بند دروازوں میں کھیلا جا رہا ہے۔