Friday, April 26, 2024

نئے سیاروں کی کھوج میں ناسا کا جدید جہاز خلا میں روانہ

نئے سیاروں کی کھوج میں ناسا کا جدید جہاز خلا میں روانہ
April 23, 2018
فلوریڈا (92 نیوز) نئے سیاروں کی کھوج میں ناسا کا جدید جہاز خلا میں روانہ ہو گیا۔ جہاز آسمان میں زمین جیسے نئے سیارے دریافت کرنے کی کوشش کرے گا۔ خلائی ادارے ناسا کے مطابق نئے سیاروں کی تلاش کے لیے اپنی نوعیت کا ناسا کا یہ پہلا مشن ہے۔ جہاز کو امریکی ریاست فلوریڈا کے ناسا اسٹیشن سے اسپیس ایکس فالکن نائن راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا۔ اس جہاز کو ٹیس کا نام دیا گیا ہے جو آسمان میں زمین جیسے نئے سیارے دریافت کرنے کی کوشش کرے گا۔ جہاز 2 سال تک زمین سے قریب اور روشن ستاروں کا ٹرانزٹ کے ذریعے جائزہ لے گا۔ 2 سالہ سروے کے دوران خلائی جہاز آسمان کو 26 حصوں میں تقسیم کر کے اسکا جائزہ لے گا۔