Saturday, May 18, 2024

نئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
January 2, 2021

لاہور (92 نیوز) نئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، سی سی پی ا وکوپولیس کے چاق وچوبنددستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔

غلام محمود ڈوگر کو عمر شیخ کو ہٹا کر ان کی جگہ نیا سی سی پی اور لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

غلام محمود ڈوگر لاہور میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور چیف ٹریفک پولیس کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں، سی پی او ملتان کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔

غلام محمود ڈوگر نے 1993ء میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی اور ان کا تعلق اکیسویں کامن سے ہے۔ ان دنوں وہ ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ، سی پی او پنجاب لاہور کے عہدے پر فرائض ادا کر رہے تھے۔

عمر شیخ کو پنجاب کانسٹیبلری کا ڈپٹی کمانڈنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔