Thursday, April 25, 2024

نئے سپرہیروز کی پہلی فلم ”میکس سٹیل“ 14 اکتوبر کو ریلیز کرنے کی تیاریاں

نئے سپرہیروز کی پہلی فلم ”میکس سٹیل“ 14 اکتوبر کو ریلیز کرنے کی تیاریاں
September 3, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ بیٹ مین اور سپرمین کے بعد اب آ رہا ہے سپر ہیرو میکس سٹیل۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم اکتوبر میں سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”میکس سٹیل“ ایک نوجوان اور خلائی مخلوق کے گرد گھومتی ہے۔ سولہ سال کا میکس اپنے اندر چھپی سپرپاورز سے بے خبرہوتا ہے لیکن خلائی دنیا سے آیا سٹیل اس کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔ میکس جان چھڑانے کی بہت کوشش کرتا ہے لیکن سٹیل اس میں سپرپاورز لانے میں کامیاب ہو جاتا ہے جس کے بعد دونوں مل کر دنیا کے لیے خطرہ بن جانے والی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ فلم کی ہدایات سٹیورٹ ہینڈلر نے دی ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں بین ونشل، اینا ویلا فین، اینڈی گریشیا، ماریا بیلو ، مائیک ڈوئلے اور بلی سلاٹر شامل ہیں۔ ایکشن فلم چودہ اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔