Saturday, May 11, 2024

نئے سال کی پہلی پیشی، جاوید لطیف کی آج نیب طلبی

نئے سال کی پہلی پیشی، جاوید لطیف کی آج نیب طلبی
January 1, 2020
لاہور (92 نیوز) نئے سال کی پہلی پیشی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی آج نیب میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو آج آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔ 23 دسمبر کو جاوید لطیف نیب آفس پیش ہوئے تھے،انہیں آج مکمل ریکارڈ کے ساتھ نیب آفس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر نیب کی زیرحراست احسن اقبال کو چیک اپ کیلئے سروسز اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔