Wednesday, May 22, 2024

نئے سال کی آمد پر پشاور میں موسیقی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

نئے سال کی آمد پر پشاور میں موسیقی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
January 1, 2018

پشاور (92 نیوز) نئے سال کی آمد کے موقع پر پشاور میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں نوجوانوں نے 2017 کو الوداع اور سال 2018 کو خوش آمدید کہنے کے لیے منعقدہ میوزیکل نایٹ میں بھر پور شرکت کر کے اپنے انداز میں نئے سال کی خوشی منائی۔
پشاور میں نئے سال کی خوشی موسیقی کی رنگا رنگ محفل کا انعقاد کر کے منائی گئی۔ اس پر رونق تقریب میں امریکی گٹارسٹ ٹوڈ شی نے پرفارمنس دکھائی تو نوجوانوں نے خوب پذیرائی کی۔
موسیقی کی اس خوبصورت محفل میں گیٹار اور روائتی رباب کے امتزاج نے تو محفل میں سحر طاری کر دیا مگر مقامی فنکاروں نے موسیقی کا جادو جگایا تو نوجوانوں کا خون گرما دیا۔
سال نو کی خوشی میں سجائی گئی اس تقریب کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ امن بحال ہو تو اس خطے کے لوگ رنگینیاں بکھیرنے کا جہاں شوق رکھتے وہاں ذوق میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔