Tuesday, May 14, 2024

نئے سال میں وزیر اعظم کی قیادت میں ایک پاکستان کی جدوجہد جاری رہیگی، وزیراعلیٰ بزدار

نئے سال میں وزیر اعظم کی قیادت میں ایک پاکستان کی جدوجہد جاری رہیگی، وزیراعلیٰ بزدار
January 1, 2021

لاہور (92 نیوز) نیا سال وعدے پورے کرنے معیشت کو بلندیوں پر لے جانے کا سال ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں نئے سال میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایک پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دوہزاراکیس کو وعدے پورے کرنے کاسال قراردے دیا، اہلِ وطن کونئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے سردارعثمان بزدارنے کہا کہ نئے سال میں پاکستان زیادہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہوگا۔

کہا بدقسمتی سے 2020 میں اپوزیشن عناصر نے ترقی کا پہیہ روکنے کی پوری کوشش کی مگرعوام نے منفی سیاست مسترد کردی۔

اُنہوں نے پی ڈی ایم کو نئے سال پر انتشار کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے پاکستان کے لئے سوچنے کا مشورہ بھی دیا۔

ایک ٹویٹر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب کے ہر شہری کے لیے ہیلتھ انشورنس کو یقینی بنایا جائیگا۔ سال 2021ء کے اختتام تک پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس کی مد میں 7 لاکھ 20 ہزار روپے سالانہ دستیاب ہوں گے۔