Tuesday, April 23, 2024

نئے سال میں سرفراز احمد بہترکارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم

نئے سال میں سرفراز احمد بہترکارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم
December 31, 2018
لاہور ( ویب ڈیسک )  پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ بہت برے طریقے سے ہاری مگر کپتان سرفراز احمد نئے سال میں  بہتر کار کردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ نئے سال کی آمد کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے  اپنا پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ کار کردگی میں کچھ معمولی اور کچھ معمولی غیر معمولی چیزیں سامنے آئیں،مجموعی طور پر کارکردگی اچھی رہی لیکن بہتری کی گنجائش بہرحال تھی ۔ سرفراز احمد نے پیغام میں کہا کہ  آئندہ سال بہتر کار کردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہوں ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی 2018 میں انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں فتح اور سری لنکا کے خلاف سیریز کی جیت کو اہم کامیابی قرار دیا  البتہ ان کا کہنا تھا کہ  سنچورین میں ناکامی کیساتھ سال کا اختتام تکلیف دہ ہے ۔