Thursday, April 25, 2024

نئے رول میں کامیابی کیلئے بزرگوں سے رہنمائی لو ، مہاتیر محمد کی صنامرین کو نصیحت

نئے رول میں کامیابی کیلئے بزرگوں سے رہنمائی لو ، مہاتیر محمد کی صنامرین کو نصیحت
December 11, 2019
کوالالمپور ( 92 نیوز) دنیا کے معمر ترین سربراہ مملکت نے سب سے کم عمر سربراہ مملکت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نئے رول میں کامیابی کیلئے ہمیشہ بزرگوں سے رہنمائی طلب کریں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے 94 سالہ وزیر اعظم مہاتیر محمد نے فن لینڈ کی باگ ڈور سنبھالنے والی 34 سالہ وزیر اعظم صنا مرین کو نصیحت کہ اپنے نئے رول میں کامیابی کیلئے ہمیشہ بزرگوں سے رہنمائی طلب کریں۔ مہاتیرمحمد نے نیوزایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گو ہم نوجوانوں کے آئیڈیالزم پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ بزرگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا اگر صنا مرین نوجوانوں کے نظریہ کے ساتھ ساتھ بزرگوں کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھائیں گی تو کامیابی ان کے پاؤں چومے گی۔ مائیشیا کے مہاتیر محمد اس وقت دنیا کے سب سے معمر اور فن لینڈ کی صنا مرین سب سے کم عمر وزیراعظم ہیں۔