Saturday, May 18, 2024

نئے خیبرپختونخوا کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کو عوام نے رد کر دیا: وزیراعظم نوازشریف

نئے خیبرپختونخوا کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کو عوام نے رد کر دیا: وزیراعظم نوازشریف
May 13, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پشاور سے لیگی امیدوار کی کامیابی عوام دوست پالیسیوں پر کھلے اعتماد کا اظہار ہے جبکہ نیا خیبر پختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کو عوام نے رد کردیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پشاورمیں ضمنی الیکشن میں کامیاب ارباب وسیم حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشاور کے باشعور عوام نے منفی سیاست کومسترد کر دیا۔ (ن) لیگی امیدوارکی کامیابی عوام دوست پالیسیوں پر کھلے اعتماد کا اظہار ہے جبکہ عوام نے ترقی کے ایجنڈے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو ترقی یافتہ اور پرامن صوبہ بنا کردم لیں گے۔ امید ہے ارباب وسیم عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کریں گے۔ نیاخیبرپختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کو عوام نے رد کر دیا۔