Friday, May 17, 2024

نئے حج کوٹہ کی بھی قرعہ اندازی ہو گی ‏

نئے حج کوٹہ کی بھی قرعہ اندازی ہو گی ‏
April 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سرکاری حج اسکیم کے تحت ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کےلئے خوشخبری  ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والے نئے حج کوٹہ کی بھی قرعہ اندازی ہو گی ۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کیلئے نئی   قرعہ اندازی میں 9474 عازمین کو چنا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پہلی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاریاں شروع کر دیں ‏

سعودی عرب سے ملنے والے حج  کوٹہ کی قرعہ اندازی ہوگی جس میں   16 ہزار نئے حج  کوٹہ میں سے 60 فیصد سرکاری 40 فیصد نجی اسکیم کے تحت جائیں گے۔ نئے حج  کوٹہ میں سے 6316 عازمین نئے ٹور آپریٹرز کے تحت جائینگے ، بینکوں سے رقم نکلوانے والے درخواست گزاروں  کو دوبارہ رقم جمع کرانے کےلئے چار دن کا وقت دیا جائیگا۔ بینکوں سے رقم نہ نکلوانے والے براہ راست قرعہ اندازی میں شامل ہونگے۔ وزارت مذہبی امور نے قرعہ اندازی کی سمری تیار کرلی۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قرعہ اندازی کا اعلان ہوگا۔سعودی عرب سے نیا کوٹہ ملنے کے بعد پاکستان کا  کل حج کوٹہ 2 لاکھ ہوگیا ہے۔