Friday, April 26, 2024

نئے بلدیاتی نظام کیلئے سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائینگی، علیم خان

نئے بلدیاتی نظام کیلئے سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائینگی، علیم خان
September 5, 2018
لاہور( 92 نیوز) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاسی لوگ جوابدہ ہوں تو انتظامیہ کو کیسے مادر پدر آزادی دی جاسکتی ہے،حکومتی رٹ ہر صورت قائم کریں گے،نئے بلدیاتی نظام کیلئے سفارشات وزیراعظم کے سامنے رکھی جائیں گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات  نےانتظامی افسروں اور صوبائی حکومت کے درمیان  کشیدگی سے متعلق کہا ہے کہ انتظامی لوگوں کومادرپدرآزادی نہیں دی جاسکتی ۔ نئے بلدیاتی الیکشن بھی جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،جس کے تحت مئیر کو براہ راست منتخب کیا جائے گا ۔ جنوبی پنجاب صوبےکے بارے میں علیم خان نے کہا کہ نیا صوبہ ہر صورت بنے گا اور بہت جلد اس پر پیشرفت نظر آئے گی۔