Thursday, April 18, 2024

نئے بلدیاتی نظام میں پہلے ویلیج کونسل کا الیکشن ہوگا، وزیر اعظم عمران خان ‏

نئے بلدیاتی نظام میں پہلے ویلیج کونسل کا الیکشن ہوگا، وزیر اعظم عمران خان ‏
May 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں پہلے ویلیج کونسل کا الیکشن ہوگا ، 40ارب روپے براہ راست گاؤں کے منتخب نمائندوں کو ملیں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ہمراہ  سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کا 57فیصد ترقیاتی بجٹ لاہور پر لگادیا گیا جس سے دوسرے شہر پیچھے رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں  شہروں میں براہ راست الیکشن ہوگا،میئر براہ راست منتخب ہو کر آئے گااور اپنی کابینہ لائے گا،  ہمارے شہر کھنڈر بنتے جا رہے ہیں،سہولتیں ختم ہوتی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ پہلا الیکشن ویلیج کونسل ، تحصیل کا ہوگا جس میں  تحصیل کا ناظم براہ راست منتخب ہو گا ، پنجاب میں پنچایت کا انتخاب براہ راست ہوگا،  اس نظام کے تحت فنڈز براہ راست گاؤں میں جاتے ہیں۔

مشرف دور کا بلدیاتی نظام بہتر تھا،صمصام بخاری

عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے سمجھ نہیں آرہی صدارتی نظام کہاں سے آئے گا، صدارتی نظام کی بات ہماری طرف سے نہیں آئی،پتہ نہیں کون لوگ اس بات کو لے کر آئے۔ قبل ازیں وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ۔